پنجاب میں آج سے آٹا 315 روپے کلوگرام فروخت کیاجائیگا

20کلوکاتھیلا630روپے کاہوگا،28اگست کومزید20روپے بڑھائے جائیں گے


August 23, 2012
20کلوکاتھیلا630روپے کاہوگا،28اگست کومزید20روپے بڑھائے جائیںگے (فوٹو : فائل)

پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق فلور ملیں جمعرات سے اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹا تھیلا 610 روپے ایکس مل اور 630 روپے پرچون قیمت پر فروخت کریں گی جبکہ 28 اگست کو لاہور میں پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں آٹے کی ایکس مل قیمت میں مزید20 روپے اضافے کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت630 اور پرچون قیمت650 روپے ہو جائے گی جبکہ حکومت نے سرکاری گندم کا اجرا شروع ہونے تک آٹے کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز پر چھوڑ دیا ہے اور محکمہ خوراک پنجاب سرکاری گندم کی قیمت فروخت1100 روپے فی من مقرر کرنے پر غور کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنما میاں ریاض اور عاصم رضا نے اعلان کیا تھا کہ عید کے فوری بعد آٹے کی ایکس مل قیمت585 سے بڑھا کر610 روپے اور پرچون قیمت630 روپے کردی جائے گی، جمعرات سے تمام ملیں نئے ریٹ پر آٹا فروخت کریں گی جبکہ ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس28 اگست کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا، عید سے قبل راولپنڈی کی کھلی منڈی میں گندم کی قیمت 1120 روپے سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ وہاں آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 610 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، لاہور میں نجی گندم کی قیمت1090 روپے فی من تھی۔

عید سے 2 روز قبل ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے بتایا تھا کہ اگر حکومت 1100 روپے فی من پر سرکاری گندم فلورملز کو فراہم کرے تو آٹے کی پرچون قیمت 630 روپے ہو گی۔اس پر رانا ثنا اللہ نے اسپیشل برانچ کی رپورٹس کا ذکر کیا جن میں بتایا گیا تھا کہ مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فی الوقت مارکیٹ فورسز کو آٹے کی قیمت کا تعین کرنے دیا جائے اس کے بعد حکومت فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں