ایل ایل ایم کے طلبا 15ستمبر تک مقالے جمع کرادیں ناظم امتحانات

ڈی ایل او کے امتحانات 20 جولائی اور پرائیویٹ طلبا 5 اگست تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں


Staff Reporter July 16, 2013
جامعہ کراچی کے تحت ڈی ایل او پروگرام پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 20 تا 24 جولائی ہونگے۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے ایل ایل ایم کے طلبہ کو تھیسس جمع کرانے کے حوالے سے ہدایت کی ہے کہ طلبا اپنا 15 ستمبر تک بغیر لیٹ فیس تھیسس جمع کراسکتے ہیں۔

تھیسس کی کل 6 کاپیاں جمع کرانا ہونگی، جامعہ کراچی کے تحت ڈی ایل او پروگرام پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 20 تا 24 جولائی ہونگے امتحانات صبح 10 تا ایک بجے دوپہر شعبہ فزکس جامعہ کراچی میں منعقد ہونگے۔



جامعہ کراچی کے تحت بی اے، بی کام ،بی اوایل کے پرائیویٹ طلبا اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے طلبا رجسٹریشن فارم 5 اگست تک 2700 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں، تبدیلی مضمون کے لیے بھی 700 روپے فیس کے ساتھ انھی تاریخوں میں رجوع کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |