رانی مکھرجی کا انکار پریا نکا نے کا بھنسالی کی فلم میں کام کی تیاری کرلی

فلم کی ممکنہ ناکامی کے خوف سے رانی مکھر جی نے خاتون باکسر کا کردار نبھانے سے گریز کیا ہے،بالی ووڈ ذرائع


Showbiz Desk July 16, 2013
پرستاروں کے دل جیتنے کیلیے کوشاں رہوں گی،شاہ رخ کی عمدہ پرفارمنس نے متاثر کیا،زینت امان ، میری فیورٹ اداکارہ ہیں ،30سالہ اداکارہ و گلوکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھارتی ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ باکسر میری کوم پر بنائی جانے والی فلم ''میری کوم ''میں مرکزی کردار کے لیے پریانکا چوپڑا نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

باکسنگ کی تربیت بھی حاصل کرلی اور اس شعبے کی اہم بنیادی معلومات بھی حاصل ہوگئیں۔پریانکا ہرلحاظ سے اس اہم کردار کو نبھانے کے لیے فٹ قرار دی گئی ہیں ۔ اداکارہ نے فلم میں کردار نبھانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔قبل ازیں اس فلم میں اداکارہ رانی مکھر جی کو یہی کردار آفر کیا گیا تھا مگر اداکارہ رانی مکھر جی نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ۔جس پرفلمساز نے رانی کی جگہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا ہے ۔بالی وڈ ذرائع کاا کہنا ہے کہ اداکارہ رانی مکھر جی نے مختلف مصروفیات کا حوالہ دیکر اس فلم کے لیے وقت نہ ہونے پر کام نہ کرنے کاعذر پیش کیا۔رانی کے انکار پر سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں اب حتمی طور پر پریانکا چوپڑا ہی پرفارم کررہی ہیں ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رانی مکھر جی دراصل فلم ''دل بولے ہڑپہ ''اور'' آئیا ''کی ناکامی کے بعد ایسا کوئی رسک لینے کو تیار نہیں جس کی کامیابی کے محدود امکانات ہوں ۔ 30سالہ اداکارہ پریا نکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ گلوکاری اور اداکاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پرستاروں کے دل جیتنے کے لیے کوشاں رہوں گی ۔نئی فلموں میںمنفرد پرفارمنس سے شائقین کی توجہ کا مرکزی بنوں گی ۔ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ کے لیے میری فلم کا انتخاب اہم تھا انھوں نے کہا کہ ماضی میں آسکر ایوارڈ کی دوڑ سے فلم ''برفی ''کے باہر ہوجانے کا رنج نہیں ۔مزید محنت کروں گی اور کامیابی تک کوشاں رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں اچھا کام کرکے دکھاؤں گی۔ 'میری کوم'' کے لیے اگرچہ میں مجھے دوسرے آپشن کے طور رکھا گیا مگر اب اپنے کردار پہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کروں گی کہ مجھ سے بہتر کوئی آپشن نہ تھی۔



پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اچھی فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھوں گی ،فلم ''برفی''کی طرح نئے کردار تلاش کروں گی ۔ پریانکا چوپڑا نے کہاہے کہ وہ ماضی کی معروف اداکارہ زینت امان سے بہت متاثر ہیں ان کی پرفارمنس بہت اچھی لگتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کی ان اداکاراؤں کی بڑی مداح ہوں۔ ان کا کام آج بھی لوگوں کو اچھا لگتا ہے اور یہی خوبی خود اپے اندر بھی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔ انھوں نے کہا کہ زینت امان اب بھی بہت عمدہ کام کرتی ہیں ۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی ہے بالی وڈ کنگ کی اداکاری سے متاثر ہوں، شائقین ہماری جوڑی کو پسند کرتے ہیں ،ادھر بالی وڈ کنگ بھی پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔انھیں اپنے خلاف پھیلنے والی افواہوں کا بھی خوف نہیں۔

بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان پریانکا کے ساتھ ایک بارپھر کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں اور وہ نئی فلم کے لیے سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔پریانکا چوپڑانے کہا ہے کہ اچھے لوگوں کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے۔ شائقین کی داد پر خوش ہوں کئی لائیو پروگراموں میں اپنے مداحوں کے جذبات دیکھ کرخوشی ہوتی ہے۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بارے میںارجن رام پال نے کہا ہے کہ پریانکا ہی میری فیورٹ اداکارہ ہیں ،ان کی پرفارمنس کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ،میں بھی ان کی اداکاری کا مداح بن گیا ہوں۔ ارجن رام پال نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کی عمدہ پرفارمنس سے شائقین بہت لطف اندوز ہوئے ،ان کی نئی فلموں کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے ،گزشتہ سال بھی پریانکا نے عمدہ کام کیا ۔ادھر بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلموں سے بہت سی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آنیوالی فلموں میں ''پلینز''، ''زنجیر ''کرش تھری ''، ''غنڈے''، ''ملن ٹاکیز'' کے ساتھ اب ''میری کوم'' بھی شاملہوگی۔ 18جولائی 1982 کو پیداہونے والی اداکارہ کے والدین بھارتی آرمی کے ڈاکٹرزتھے، والد کا حال ہی میں انتقال ہوگیا ۔ 2000میں مس ورلڈ کا تاج پہنا۔2002میں تامل فلم سے فنی سفر کا آعاز کیا ۔پہلی ہندی فلم ''ہیرو'' تھی مگر فلم ''انداز ''نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔نیشنل فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی اہم اعزازات جیتے۔ بھارتی اخبار ''ہندوستان ٹائمز ''میں کالم بھی لکھے۔ گلوکارہ کی حیثیت سے بھی خود کو منوایا ،ان کی نئی البم ریلیز ہوئی تو دھوم مچ گئی۔ 2012میں پریانکا کے گیت ''ان مائی سٹی'' کو بیسٹ سانگ قرار دیا گیا اسے تین کیٹگری کے لیے ورلڈ میوزک ایوارڈز ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔