یوروزون کی جون میں 149 ارب یوروکی فاضل تجارت
کرنٹ اکائونٹ سرپلس 10.3ارب سے بڑھ کر 12.7ارب یورو تک پہنچ گیا، ای سی بی
یورو زون کی رواں سال جون کی تجارت 14.9 ارب یورو (18.4 ارب ڈالر) فاضل رہی جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ جون2011 میں تجارت صرف 20 کروڑ ڈالر فاضل رہی تھی۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جون میں برآمدات مئی سے 2.4 فیصد بڑھیں۔ یورپین سینٹرل بینک کے مطابق جون میں یورو زون کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس 10.3ارب سے بڑھ کر 12.7ارب یورو تک پہنچ گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یورو زون درست سمت میں ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے مسابقتی صلاحیت بہتر ہوئی اور کفایتی اقدامات سے عدم توازن میں کمی آئی، اگر یہ عمل جاری رہا اور اس کو یقینی بنانے کیلیے جرمنی اور یورپی مرکزی بینک نے اقدامات کیے تو یورو زون اس بحران سے زیادہ مسابقتی اور متحرک معیشت بن کر ابھرے گا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں یورو زون کی اشیا کی تجارت کا سرپلس 26.6ارب یورو رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 23ارب یورو کا خسارہ ہوا تھا۔