پشاور میں قیمتی پتھروں کا چور گرفتار

ملزم نے قیمتی پتھر چوری کرنے کا اعتراف کر لیا، پولیس

ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پتھر برآمد کر لئے گئے ہیں فوٹو: ایکسپریس

لوگ دکان یا گھروں میں چوری کی خبریں سنتے رہتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں اب پتھروں کے چور بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

پشاور میں ورسک روڈ کے رہائشی خورشید احمد ولد نصیر احمد نے شاہ قبول پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد گیا تھا جس کے دوران کسی نامعلوم ملزم نے دکان کے تالے توڑ کر قیمتی پتھر یاقوت، بیروچ، مرجان اور فقراج وغیرہ چوری کر لئے۔


ایس ایچ او نثار احمد نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کی تو ایک مشکوک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی وہاں نے کھسکنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لےلیا۔ جس کی شناخت عصمت اللہ ولد نصیر اللہ سکنہ صوابی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت عصمت اللہ ولد نصیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ صوابی کا رہنے والا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی واردات کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ ملزم کے قبضے سے مسروقہ قیمتی پتھر بھی برآمد کر لئے ہیں۔ ملزم کو مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story