پاکستانی فلموں کا امیج مسلسل خراب ہورہا ہے میرا

بھارتی فلم میں کام کرنے میں لطف آرہا ہے ،اداکارہ کی ایکسپریس سے بات چیت


Showbiz Reporter July 16, 2013
بھارتی فلم میں کام کرنے میں لطف آرہا ہے ،اداکارہ کی ایکسپریس سے بات چیت۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

فلم اسٹار میرا نے کہاہے کہ پاکستانی فلموں کا امیج پاکستان سے باہرمسلسل خراب ہورہا ہے ،ہمارے ڈائریکٹرزاس پرتوجہ کیوں نہیں دے رہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کے دوران انکاکہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ ہم دلیلیں دے کرفلم کے حوالے سے بات کیاکرتے تھے ۔آج خالی ہاتھ کھڑے ہیں اس پرہمارے ہاں لوگوں کویہ اعتراض بھی ہے کہ ہمارے فنکارباہرجاکرکام کیوں کررہے ہیں ۔



میرا کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں ایک بھارتی فلم کے لیے کام کررہی ہوں اوروہاں کام کرنے میں لطف آرہاہے ۔انھوں نے مزیدکہاکہ جولوگ الیکشن کے حوالے سے میرے لیے بات کررہے ہیں،انھیں میری حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ یہ میراپہلاتجربہ تھا اوراس سے پہلے سیاست سے کہیں دوردورتک تعلق بھی نہیں رہالیکن الیکشن میں سیکھنے کوبہت کچھ ملاجوآئندہ کام آئیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔