جعلی اکاوٴنٹس اسکینڈل کی جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق کا تبادلہ

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کو ڈی جی نارتھ تعینات کردیا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2019
احسان صادق کی نئی ذمہ داریوں کا نوٹیفکیشن جاری، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کو ڈی جی نارتھ تعینات کردیا گیا۔

احسان صادق ایف آئی اے پنجاب کے زون ون، زون ٹو اور پشاور زون کو نگراں ہوں گے جب کہ انہیں اکنامک کرائم ونگ کا بھی اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایڈیشنل ڈی جی احسان صادق کی نئی ذمہ داریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ہی حکومت نےآصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں