رمضان میں عبادت کیساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے آمنہ شیخ

میری کوشش ہوتی ہے کہ ڈٹ کراپنے کام کوتیزی کے ساتھ کروں، نمائندہ ایکپسریس سے بات چیت


Showbiz Reporter July 16, 2013
میری کوشش ہوتی ہے کہ ڈٹ کراپنے کام کوتیزی کے ساتھ کروں، نمائندہ ایکپسریس سے بات چیت فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں خدا انسان کو صبر سکھاتا ہے، یوں توانسان کے لیے پوراسال بہت کچھ سیکھنے کے لیے ہوتاہے مگررمضان مسلمانوں کے لیے خاص تحفہ ہے اس ماہ میں ہمیں اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔

نمائندہ ایکپسریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس ماہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ ڈٹ کراپنے کام کوتیزی کے ساتھ کروں ہمارے ہاں ڈرامہ شائقین کامزاج بن چکاہے اور وہ اسکرین سے ہلنا نھیں چاہتے سوایسے میں فنکاروں اورڈائریکٹرزپربھی یہ بات عائدہوتی ہے کہ معیاری کام ڈیلیورکریں ۔

ایک سوال کے جواب میں آمنہ شیخ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی فلم بحال ہوئی توکام کرونگی فلحال اس کی بحالی کاشدت سے انتظارہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پاکستانی فنکاراپنے کلچرکواجاگرکرتے ہوئے کام کریں تاکہ ہمارے ملک کی شان دنیامیں بڑھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔