2024

شام میں خود کش حملہ 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد ہلاک

امریکی سربراہی میں بننے والے اتحاد کے ترجمان نے خودکش حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے


ویب ڈیسک January 16, 2019
حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: اے ایف پی

شام کے شہر منبج میں ہونے والے خود کش حملے میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ ایک مارکیٹ میں ریسٹورنٹ کے قریب ہوا جس میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ متعدد شہری مارے گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی سربراہی میں بننے والے اتحاد کے ترجمان نے خودکش حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک شدگان کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی، وہ معلومات اکٹھی کررہے ہیں جس کے بعد ہی حتمی اموات کی تعداد سے آگاہ کریں گے۔

سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں، ترک خبررساں ادارے کے مطابق زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے بعد امریکی فوج پر یہ پہلا حملہ ہے جب کہ داعش نے اپنی ویب سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں