مرغوں کی لڑائی سے بھتے لینے پر پولیس میں ہاتھاپائی

سٹی تھانہ ٹنڈوآدم اور بی سیکشن کا جوئے کی حدود پر تنازع، جواری تماشا دیکھتے رہے


Express News Desk July 16, 2013
مرغوں کی لڑائی سے بھتہ لینے کے معاملے پر ٹنڈوآدم تھانہ کے اہلکار اظہر سہتو اور ٹنڈو آدم بی سیکشن تھانہ کے اہلکار جاوید میمن کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ فوٹو: فائل

SYDNEY: مرغوں کی لڑائی سے بھتہ لینے کے معاملے پر2تھانوں کی پولیس لڑ پڑی، ایک دوسرے سے ہاتھا پائی،جوئے کا مقام اپنی حدود میں ہونے کا دعویٰ۔

تفصیلات کے مطابق مرغوں کی لڑائی سے بھتہ لینے کے معاملے پر ٹنڈوآدم تھانہ کے اہلکار اظہر سہتو اور ٹنڈو آدم بی سیکشن تھانہ کے اہلکار جاوید میمن کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، دونوں اہلکار بضد تھے کہ مرغوں کی لڑائی ان کی حدود میں ہورہی ہے اور بھتہ پر ان کاحق ہے۔ اس دوران مرغے لڑانے والے افراد نے اہلکاروں کو چھڑایا جبکہ جواری اور بڑی تعداد میں تماش بین تماشا دیکھتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |