ہیڈ کوچ کا قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے حوالے سے تحفظات کا اظہار
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، ہیڈ کوچ قومی ویمن کرکٹ ٹیم
ہیڈ کوچ مارک کولز نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز نے کہا کہ آج کے دور میں ویمن کرکٹ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کے پاس متبادل ویمن کرکٹرز کا نہ ہونا فکر انگیز بات ہے، قومی اسکواڈ کو دستیاب کھلاڑیوں پر ہی انحصار کرنا ہوگا جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل جمعرات سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
مارک کولز نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی فزیکل فٹنس کو مطلوبہ معیار تک لانے میں وقت درکار ہے چنانچہ کرکٹ کے تینوں شعبوں میں ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
مارک کولز کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کے ساتھ بولنگ کی مہارت میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے ، اس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بہتری پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے، اس سلسلے میں کیمپ کے دوران قومی ویمن ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈی رچرڈز کی مدد سےخصوصی طور پر کام کیا جائے گا، امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں شیڈول 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دبئی میں ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مارک کولز نے کہا کہ پاکستان کو ویمن کرکٹ میں اچھے نتائج کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، اکستان کی سینیئر کرکٹرز کا متبادل سامنے لانے کے لیے گراس روڈ پر کام کرنے بہت ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں ویمن کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی کو تجاویز پیش کردی ہیں،ان پر عمل درآمد کا انحصار بورڈ پر ہے۔