جھڈو پولیس کا چھاپہ‘ مغوی نوجوان بازیاب اغوا کار فرار

26سالہ عامر رضا آرائیں کو 5روز قبل پٹرول پمپ کے قریب سے اغوا کیا گیاتھا


Nama Nigar July 16, 2013
بازیاب نوجوان نے بتایا کہ جھڈو پولیس نے ایس ایچ او اسلم جمالی کی سربراہی میں نوری آباد سے چھاپہ مار کر مجھے بازیاب کرایا۔

جھڈو سے 5روز پہلے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 26 سالہ رضا آرائین کو جھڈو پولیس نے نوری آباد میں چھاپہ مار کر بازیاب کرا لیا۔

پولیس کارروائی کے دوران اغواکار فرار ہوگئے، بازیاب نوجوان نے جھڈو میں صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ بدھ کی دوپہر اسے فون کر کے چند نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کے قریب بہانے سے بلا کر گاڑی میں بٹھا کر کولڈرنک پلائی اورمنہ پر کپڑا باندھ کر ڈاجھروموری اور پھر نوری آباد لے گئے۔



اغوا کاروں نے 4دن اپنی قید میں رکھا، بعد ازاں جھڈو پولیس نے ایس ایچ او اسلم جمالی کی سربراہی میں نوری آباد سے چھاپہ مار کر مجھے بازیاب کرایا، اس دوران چاروں ملزمان فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں