لطیف آباد میں مقابلہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

2ملزمان فرار،3موٹر سائیکل سواروں کی سابق پولیس افسر کے بیٹے کو لوٹنے کی کوشش


Numainda Express July 16, 2013
پولیس نے لوٹ مار اور پولیس مقابلے کا کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

لوٹ مار کرنے والے کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، دو ڈاکو فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حسین آباد تھانہ کی حد ود لطیف آباد نمبر 3 میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو فرمان مگسی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے طبی امداد کے لیے بھٹائی اسپتال لطیف آباد منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لطیف آباد نمبر 3 کا رہائشی سابق پولیس افسر کا بیٹا آصف جتوئی قاسم آباد میں واقع نجی بینک سے ساڑھے10 لاکھ روپے کی رقم لے کر گھر آ رہا تھا کہ تعاقب کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے اس کے گھر پہنچتے ہی رقم چھیننے کی کوشش کی۔



تاہم پولیس نے یہ کوشش ناکام بنا دی اور مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے، جن کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے لوٹ مار اور پولیس مقابلے کا کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں