برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

برطانوی وزیر اعظم کی حمایت میں 325 اور مخالفت میں 306 ووٹ ڈالے گئے


ویب ڈیسک January 17, 2019
اعتماد کرنے پر دارالعوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں، برطانوی وزیر اعظم ۔ فوٹو : فائل

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے تاریخ ساز معاملے کو گزشتہ روز ایوان میں پیش کیا گیا جس پر رائے شماری کی گئی۔ ڈیل کے حق میں 202 اور مخالفت میں 432 ووٹ پڑے جس پراپوزیشن جماعت کی جانب سے تھریسامے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوئی جس میں حکمران کنزرویٹو پارٹی اور اپوزیشن کے اراکین نےحصہ لیا، تھریسامے کے حق میں 325 اور مخالفت میں 306 ووٹ ڈالے گئے، اس طرح تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں کے فرق سے ناکام ہوگئی۔

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ وہ اعتماد کرنے پر دارالعوام کا شکریہ ادا کرتی ہیں جب کہ بریگزٹ معاملے پر سینئر ارکان سے فوری بات چیت کروں گی۔

واضح رہے تھریسا مے نے جولائی 2016 میں سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا جو عین اسی تنازعے کا شکار ہوکر اقتدار کھو بیٹھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |