اداکار شان کا حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ
کسی بھی حکومت نے آج تک فلم انڈسٹری کے لیے کچھ نہیں کیا، شان
اداکار شان نے حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے شان نے ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کلچر پالیسی کی ضرورت ہے۔
اداکار شان نے کہا ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت توانائی ہے جسے مزید بہتر کیاجاسکتا ہے۔ یہ امر واضح ہے کہ شان کو پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی کلچرل ایڈوائزری کونسل کا ممبر بھی بنایا گیا ہے لیکن وہ اس حوالے سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شان نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ کسی بھی حکومت نے آج تک فلم انڈسٹری کے لیے کچھ نہیں کیا اور موجودہ حکومت سے اس کی توقع کرنا بالکل فضول ہے۔