نواز شریف سے آج جیل میں اہل خانہ اورپارٹی رہنما ملاقات کریں گے

نواز شریف سے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرینڈنٹ کو پہنچا دی گئی


Numainda Express January 17, 2019
نواز شریف سے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرینڈنٹ کو پہنچا دی گئی فوٹو:فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

سابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آج جمعرات کو 10 سے 3 بجے کا وقت مقرر ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بھتیجے، سینیٹر مشاہد اﷲ خان، پرویز رشید، آصف کرمانی، مجتبیٰ شجاع، پرویز ملک، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اﷲ، شاہد خاقان عباسی شامل ہوں گے۔ اہل خانہ گھر کا کھانا ہمراہ لائیں گے۔

نواز شریف سے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرینڈنٹ کو پہنچا دی گئی۔ پارٹی رہنما اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس اور کمیٹی بنانے کے معاملے پر نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔ حکومت مخالف اتحاد اور حکومت سے فوجی عدالتوں کے معاملے پر مذاکرات کے لیے کمیٹی کے ناموں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔