چین نے چاند پر کپاس اگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا

ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی کونپل نہیں نکلی تھی لیکن اب نکل آئی ہے

ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی کونپل نہیں نکلی تھی لیکن اب نکل آئی ہے فوٹوفائل

چین نے پہلی مرتبہ چاند پر کپاس اگا نے کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔


ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی کونپل نہیں نکلی تھی لیکن اب نکل آئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ چینی سائنس دانوں نے چاند پر بھیجنے کے لیے7انچ کا خصوصی کنٹینر تیار کیا ،کنٹینر میں مٹی، پانی، ہوا اور بیج ڈالے گئے۔چاند پر فصل اگانے کے لیے کپاس، آلو اور سرسوں کی ایک مخصوص قسم کے بیجوں کا انتخاب کیا۔

''چانگ فور'' سے زمینی مرکز پر موصول ہونے والی تازہ تصویروں میں کپاس کے بیچ سے کونپلیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ پودا اگانے سے متعلق تجربے کے لیے پہلے بیج کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیاگیا،جس کے بعدیہ دعوی کیا جارہاہے کہ اس میں سے اب کونپل نکل آئی ہے۔سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڑی جنگ ڑن نے کہا کہ چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمو کا یہ پہلا تجربہ ہے۔
Load Next Story