بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا مئی 417 فیصد اضافہ

ٹیکسٹائل، خوراک، پٹرولیم، پیپر، ربر، فارماسیوٹیکلز، آئرن واسٹیل، غیر دھاتی معدنیات اور لیدر سیکٹر کی کارکردگی بہتر

کھاد، الیکٹرانکس، انجینئرنگ، آٹو موبائلزوکیمیکل کے شعبے سکڑ گئے، مئی میں بڑی صنعتوں نے2.65 فیصد ترقی کی، پی بی ایس۔ فوٹو: فائل

ملک میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں مالی سال 2012-13 کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی 2012 سے مئی 2013) کے دوران 4.17 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار1.37 فیصد، خوراک و مشروبات 9.01 فیصد، پٹرولیم مصنوعات 14.98 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ 17.41 فیصد، ربر پراڈکٹس 14.57 فیصد، فارماسیوٹیکلز 10.31 فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات 5.54 فیصد، آئرن واسٹیل پراڈکٹس 9.05 فیصد اور لیدر پراڈکٹس کی پیداوار 0.10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کھاد کی پیداوار میں 4.70 فیصد کمی ہوئی۔




اس کے علاوہ الیکٹرانکس 4.35 فیصد، لکڑی کی مصنوعات 12.77 فیصد، انجینئرنگ پراڈکٹس 15.89 فیصد، آٹوموبائلز 11.93 اورکیمیکلز سیکٹر 0.52 فیصد سکڑ گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق مئی میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں سال بہ سال 2.65 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، مئی 2013 کے دوران آئرن واسٹیل، لیدر، انجینئرنگ، آٹوموبائلز اور کیمیل سیکٹر کےعلاوہ تمام شعبوں کی کارکردگی بہتر رہی۔
Load Next Story