سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی زبیر عمر

چیئرمین بی او آئی کا چارج لینے کے بعد پہلا اجلاس، بورڈ کے مالی و انتظامی امور پر بریفنگ


Numainda Express July 17, 2013
چیئرمین بی او آئی کا چارج لینے کے بعد پہلا اجلاس، بورڈ کے مالی و انتظامی امور پر بریفنگ۔ فوٹو: فائل

سرمایہ کاری بورڈ (بی اوآئی) کے نئے چیئرمین محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کے اہداف و مقاصد حاصل کرنے کیلیے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد محمد زبیر عمر نے گزشتہ روز سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں انہیں بورڈ کی کارکردگی اور مالی و انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔



محمد زبیر نے بورڈ کے افسران پر زور دیا کہ وہ سسٹم کے طور پر کام کریں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کے اہداف و مقاصد حاصل کیے جا سکیں، نئے چیئرمین کو امریکا کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں