کراچی اسٹاک مارکیٹ منافع کے حصول پر دباؤ سے 11 پوائنٹس گرگئے

کاروبار کے تمام دورانیے میں اتار چڑھاؤ، پی ٹی سی ایل ونیشنل بینک کے حصص میں خریداری سے صورتحال قدرے بہتر


Business Reporter July 17, 2013
انڈیکس 23161 پر بند، 159 کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، 169کے دام کم، مارکیٹ سرمائے میں 5 ارب 37 کروڑ کا اضافہ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروباری صورتحال ملے جلے رحجان سے دوچار رہی تاہم آل شیئر اور بی اے ٹی انڈیکس میں اضافے کے سبب 45.29 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 5 ارب37 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار 727 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ اتارچڑھاؤ کی زد میں رہی، ایک موقع پر92.74 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی23200 کی حد بحال ہوگئی لیکن وقفے وقفے سے آئل سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے کے نتیجے میں تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ایک موقع پر72.55 پوائنٹس تک کی مندی رونما ہوئی، اس دوران پی ٹی سی ایل کے مالیاتی نتائج کے اعلان نے مارکیٹ کو سہارا دیا اور پی ٹی سی ایل میں وسیع پیمانے پر خریداری سرگرمیوں کے علاوہ نیشنل بینک کے حصص میں سرمایہ کاری بڑھنے سے مارکیٹ میں قدرے استحکام پیدا ہوا جس سے کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 11.46 پوائنٹس کی کمی سے 23160.89، کے ایس ای30 انڈیکس 14.39 پوائنٹس کی کمی سے 18115.16، کے ایم آئی30 انڈیکس77.47 پوائنٹس کی کمی سے 40144.72 ہوگیا جبکہ آل شیئرانڈیکس15.63 پوائنٹس کے اضافے سے 16390.23 اور بی اے ٹی انڈیکس 75.98 پوائنٹس کے اضافے سے 13587.18 ہوگیا۔



کاروباری حجم پیر کی نسبت 8.34 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 22 کروڑ 31 لاکھ 86 ہزار 230 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 351 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 159 کے بھاؤ میں اضافہ، 169 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، میوچل فنڈز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 64 لاکھ 56 ہزار290 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ مقامی کمپنیوں کی جانب سے 43 ہزار 531 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں10 لاکھ495 ڈالر، این بی ایف سیز 22 لاکھ 27 ہزار 194 ڈالراور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے31 لاکھ 85 ہزار 70 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جس سے مارکیٹ مندی میں جانے سے بچ گئی۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاؤ 160 روپے بڑھ کر 6460 روپے اور رفحان میظ کے بھاؤ 100.15 روپے بڑھ کر5400 روپے ہوگئے جبکہ فلپس مورس پاکستان کے بھاؤ 10.66 روپے کم ہوکر 312.72 روپے اور اٹک پٹرولیم کے بھاؤ 6.99 روپے کم ہوکر 568.63 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |