سوئٹزرلینڈ میں قوانین کی خلاف ورزی جے یوآئی کے رہنما کومہنگی پڑگئی

چالان اب 105 یورو کے بجائے 301 یورو کا ہے


احتشام بشیر January 17, 2019
سوئٹزرلینڈ حکومت نے پاسپورٹ ایڈریس پرفاروق جان کو چالان بھیج دیا: فوٹو: فائل

سوئٹزرلینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف جمیعت علماء اسلام ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات کو مہنگی پڑگئی۔

جے یوآئی سے تعلق رکھنے والی مقامی رہنما ارباب فاروق جو چار ماہ قبل فیملی کے ساتھ یورپ کے دورے پرگئے تھے اورسوئزر لینڈ میں سیروتفریح کے لیے کرائے پرگاڑی حاصل کی، سفرکے دوران رفتارکی حد 100 کوعبور کیا تو قانون کی زد میں آگئے، انہیں 105 یوروکا چالان کیا گیا لیکن چالان اداء کیے بغیرہی پشاورپہنچ گئے۔ سوئٹزرلینڈ حکومت نے پاسپورٹ ایڈریس پرفاروق جان کو چالان بھیج دیا جواب 105 یورو کے بجائے 301 یورو کا چالان ہے۔

فاروق جان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے معلوم نہیں تھا لیکن چالان ملنے پروہ سوئٹزلینڈ میں دوست کے ذریعے چالان اداء کررہے ہیں۔



 

فاروق جان کا شمار جے یو آئی کے سر کردہ کارکنوں میں ہوتا ہے جو پشاورسے 2013 میں پی کے چار اور 2018 میں پی کے 75 سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں، وہ جے یوآئی کی صد سالہ تقریبات کو اسپانسر کرنے والوں میں شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔