برطانوی شخص کی ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلیے مسلسل 26 گھنٹے تک بیٹنگ

22 سالہ شیلے نے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پیر کی صبح پونے7 بجے بیٹنگ کا آغاز کیا اور منگل کو پونے 9 بجے بیٹنگ ڈیکلیئرڈ کی


AFP July 17, 2013
22 سالہ شیلے نے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پیر کی صبح پونے7 بجے بیٹنگ کا آغاز کیا اور منگل کو پونے 9 بجے بیٹنگ ڈیکلیئرڈ کی۔ فوٹو: اے ایف پی

ایک برطانوی گریجویٹ ایلبی شیلے نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی خاطر مسلسل 26 گھنٹے تک بیٹنگ کرڈالی۔

آکسفورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ شیلے نے اوول کرکٹ گراؤنڈ کے انڈور نیٹس میں پیر کی صبح پونے7 بجے بیٹنگ کا آغاز کیا اور منگل کو پونے 9 بجے بیٹنگ ڈیکلیئرڈ کی، ان کا مقصد افریقی ملک میں باقاعدہ کرکٹ گراؤنڈ تیار کرنے کیلیے روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاؤنڈیشن کی امدادکرنا ہے، اس سے پہلے مسلسل بیٹنگ کا ریکارڈ آسٹریلیا کے جیڈ چائلڈ کے پاس تھا، جنھوں نے اکتوبر میں 25 گھنٹے تک نیٹ میں پریکٹس کی تھی۔

شیلے کو اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ریکارڈ کی تصدیق اور دستاویز دیے جانے کا انتظار ہے، ان کی اس کاوشش کی نگرانی کرنے والے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیلے آخری گیند کے بعد نیچے گر پڑا تھا، اس دوران ایشلے نے 200 بولرز کا نیٹ میں سامنا کیا، برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی چند اوورز کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں