5 ہزار سے زائد ماہانہ فیس لینے والے اسکولوں کو 20 فیصد کمی کا تحریری حکم جاری

فیسوں پر کمی سے اسکالر شپس اوراسکول کی سہولیات پرکوئی فرق نہیں پڑے گا،فیصلہ


ویب ڈیسک January 17, 2019
اسکول ملک میں قانون اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ فوٹو: فائل

لاہور: سپریم کورٹ نے 5 ہزار روپے ماہانہ فیس وصول کرنے والے اسکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری حکم جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے اسکول فیسوں سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں نجی اسکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد تک کمی کا حکم دیا ہے۔ فیسوں میں کمی کے حکم کا اطلاق ماہانہ 5 ہزار اور اس سے زیادہ فیس لینے والے اسکولوں پر ہوگا۔ اس سے کم فیس لینے والے مستثنیٰ ہوں گے۔ فیسوں پر کمی سے اسکالر شپس اوراسکول کی سہولیات پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایف آئی اے اسکولوں کا قبضے میں لیا گیا ریکارڈ کا پی کرکے واپس کرے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک اسکولوں کی فیس ادا کریں اور عدالتی حکم کے تحت رقم جمع کرائیں، جو والدین کم فیس جمع نہیں کرائیں گے ان کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسکول ملک میں قانون اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، نجی اسکولوں نے عدالتی حکم کے بارے میں والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھے، جن اسکولوں نے تضحیک آمیز خطوط لکھے ان کو نوٹس جاری کرتے ہیں، وہ اسکول وضاحت کریں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توھین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں