ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں وزیراعظم

ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں، وزیراعظم عمران خان

ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ ای سی ایل سے خوفزدہ اور بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ قانون ساز ای سی ایل سے خوفزدہ کیوں ہیں اور بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں، سیاستدانوں کو ملک کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے تاہم ملک سے محبت کے دعویدار بیرونی دوروں کیلئے انتظار نہیں کر سکتے، کئی ارکان اسمبلی کے پاس تو بیرون ملک رہائش اور اقامہ بھی ہے۔




عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی ہماری اس عجیب و غریب حقیقت کی وضاحت کرسکتا ہے کہ ہم پاکستان میں خوش ہیں اور اس کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

Load Next Story