لیاری کی کئی یونین کونسلوں میں صوتحال کشیدہ ہےتاج حیدر

سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس،65 کچھی خاندان لیاری سے چلے گئے.

سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس،65 کچھی خاندان لیاری سے چلے گئے. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے لیاری میں قیام امن کیلیے قائم کردہ5 رکنی کمیٹی کا اجلاس منگل کو سندھ اسمبلی میں ہوا۔

اجلاس میں کچھی خاندانوں کی نقل مکانی اور لیاری میں صورتحال کی بہتری کیلیے سفارشات مرتب کی گئیں، اجلاس کے بعدگفتگو میں تاج حیدرنے کہا کہ لیار ی کا مسئلہ سیاسی نہیں انتظامی ہے ، لیاری کی یونین کونسل نمبر 2،6،8اور10میں صورت حال کشیدہ ہے، ان علاقوں سے لوگ آتے ہیں اور فائرنگ کرکے حالات کشیدہ کرتے ہیں، متاثرہ علاقوں میں چوکیاں قائم کی جائیں گی۔




تاج حیدر نے لیاری سے متعلق وفاقی حکومت کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو صرف لیاری کی ایک گلی کی فکر ہے، قدیم کچھی اور بلوچ برادری کو آگ و خون میں نہلانے والے نجانے کب اپنے انجام کو پہنچیں گے، انھوں نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث مزید 65 کچھی خاندان لیاری چھوڑ کر چلے گئے ہیں، جو لوگ نقل مکانی کرکے گئے ہیں ان کیلیے حکومت کی طرف سے رہائش اور کھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں،450 افراد بدین میں درگاہ کے پاس مقیم ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ اپنے رشتے داروں کے پاس رہائش پذیر ہیں، نقل مکانی کرنے والے خاندانون کو ان کے گھر واپس لائیں گے۔
Load Next Story