یمن میں جنگ بندی یقینی بنانے کیلئے عالمی مبصرین کی تعیناتی کی منظوری

75 عالمی مبصرين یمن کے ساحلی شہر حديدہ ميں چھ ماہ تک تعینات رہیں گے


ویب ڈیسک January 17, 2019
75 عالمی مبصرين یمن کے ساحلی شہر حديدہ ميں چھ ماہ تک تعینات رہیں گے فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ سے متاثرہ ملک يمن ميں 75 عالمی مبصرين کی تعيناتی کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

يہ مبصرين ساحلی شہر حديدہ ميں چھ ماہ تک تعینات رہیں گے جہاں وہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کريں گے اور متحارب فوجوں کی اپنی پوزیشنز پر واپسی کو یقینی بنائیں گے۔ گزشتہ ماہ سويڈن ميں اقوام متحدہ کی نگرانی میں حوثی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان امن مذاکرات ہوئے تھے جن ميں حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پايا تھا۔

یمنی افواج کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جبکہ حوثی باغیوں کی ایران پشت پناہی کررہا ہے۔ ساحلی شہر حدیدہ کو یمن کے دروازے کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہاں اہم بندرگاہ واقع ہے جہاں سے تجارتی اشیا درآمد کی جاتی ہیں اور جنگ کے بعد سے غیر ملکی امداد بھی اسی رستے سے آتی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ کی وجہ سے یمن کی معیشت تباہ ہوگئی ہے اور لاکھوں شہری فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں