نوازشریفمریم اور صفدرکا نام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا

کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک January 17, 2019
کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے، درخواست گزار

سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور اور داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد، ان کی صاحبزادی اور داماد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے درخواست پر جلد سماعت کے سلسلے میں ایک متفرق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے، وکیل عامر ظہیر نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی وجوہات پر مبنی میمورنڈم کو درخواست کا حصہ بنایا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی اور داماد کا نام ای سی ایل نام میں شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، درخواست گزار کے مطابق کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے لہذا ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر جلد سماعت کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں