گولڈ کپ فٹبال ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
ہونڈراس کو مات، ایل سلواڈور نے ہیٹی کو اختتامی لیگ میچ میں 1-0 سے زیر کر لیا
کونکاکیف گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے ہونڈراس کو 2-0 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ابتدائی 2 میچز جیت کر ناکام سائیڈ پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی تھی، اس نے ہار کے باوجود گروپ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی،گروپ کے اختتامی لیگ میچ میں اسٹرائیکر کینوائن جونز نے کھیل کے 48ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا، ٹی اینڈ ٹی کو یہ پنالٹی باکس ایریا میں کورنیل گلین کیخلاف حریف پلیئر اورلین پریلٹا کے فاؤل پر ایوارڈ ہوئی تھی، 67ویں منٹ میں کیوین مولینو نے ٹیم کا دوسرا گول کیا، اس ناکامی نے ہونڈراس کے سفر کو متاثر نہیں کیا کیونکہ وہ پہلے ہی 2 ابتدائی میچزمیں ایل سلواڈور اور ہیٹی کو مات دے کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا چکا تھا۔
اس سے قبل کھیلے گئے گروپ ' سی ' کے دوسرے مقابلے میں ایل سلواڈور نے ہیٹی کو 1-0 سے مات دے کر ناک آؤٹ مرحلہ میں رسائی پالی،فاتح ٹیم نے تین پوائنٹس کی بدولت دوسری پوزیشن میں ٹی اینڈٹی کی ساجھے داری کرلی، ٹی اینڈ ٹی کی ٹیم بہترین گول اوسط کی بنیاد پر اس سے آگے رہی، ہیٹی کیخلاف فیصلہ کن گول 76ویں منٹ میں روڈلفو زیلایا نے اسکور کیا، جین مارک الیگزینڈر کے باکس ایریا میں فاؤل کرنے پر ایل سلواڈور کو پنالٹی ایوارڈ کی گئی، جس پر ہیٹی کی ٹیم نے پُرزور احتجاج کیا تاہم ریفری متاثر نہ ہوئے، زیلایا نے گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کو برتری دلا دی۔