یہ نہیں ہوسکتا ہم غلیظ زبان خاموشی سے سنتے رہیں شہباز شریف
اچھے طریقے سے بات کریں گے تو دو قدم آگے بڑھ کر ویلکم کریں گے، قائد حزب اختلاف
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم غلیظ زبان خاموشی سے سنتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن کے واک آؤٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کوئی غلیظ زبان استعمال کرے اور ہم خاموشی سے سنتے ہیں، حکومتی بنچز اپنے جواب میں جتنی بھی تنقید کریں سنیں گے لیکن جن صاحب نے جواب دینا تھا انہوں نے غلیظ زبان استعمال کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکرصاحب آپ کی حکم عدولی نہیں کر سکتا، اچھے طریقے سے بات کریں گے تو دو قدم آگے بڑھ کر ویلکم کریں گے۔
دوسری جانب شہباز شریف سے پیپلزپارٹٰی کے رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔