شام میں داعش کو شکست دے دی ہے امریکی نائب صدر مائیک پنس

امریکی نائب صدر نے شام میں داعش کے خودکش حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذکر نہیں کیا


ویب ڈیسک January 17, 2019
امریکی نائب صدر نے شام میں داعش کے خودکش حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذکر نہیں کیا فوٹو:فائل

شام میں داعش کے حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعوی کیا ہے کہ شام میں داعش کو شکست دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کی تقریب میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ شام میں داعش کو شکست دے کر خلافت کو ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے خطاب سے کچھ دیر قبل شمالی شام میں ہونے والے داعش کے خودکش حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا جس میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا شام سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان

تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکا شام میں داعش کو مکمل شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوا اور مائیک پنس کے بیان سے قبل داعش کا خودکش حملہ اس کی دلیل ہے۔

شام کے شہر منبج میں گذشتہ روز خود کش حملے میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں خود کش حملہ، 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں داعش کو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم ان کے اس فیصلے سے متعدد امریکی حکام کو اختلافات ہیں جس کے نتیجے میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں