خاتون ڈائریکٹر کی سعودی عرب میں بنائی گئی پہلی فلم ’’وجدہ‘‘ نے دھوم مچا دی

فلم کی کہانی سعودی دارالحکومت ریاض کی10 سالہ بچی کے گردگھومتی ہے۔


Monitoring Desk July 17, 2013
فلم کی کہانی سعودی دارالحکومت ریاض کی10 سالہ بچی کے گردگھومتی ہے، فوٹو : فائل

خاتون ڈائریکٹرحیفہ المنصورکی جانب سے سعودی عرب میں بنائی گئی پہلی فلم ''وجدہ'' نے انٹرنیٹ پربھی دھوم مچادی۔

فلم کئی عالمی فیسٹیول میں ناقدین سے دادوصول کرچکی ہے۔وجدہ کودبئی اور لندن فلم فیسٹیولزمیں بھی نمائش کیلیے پیش کیاجاچکاہے، جہاں اسے بیحد سراہاگیاہے۔ انٹرنیٹ پراس فلم کواب تک لاکھوں شائقین پسندکرچکے ہیں۔ فلم کی کہانی سعودی دارالحکومت ریاض کی10 سالہ بچی کے گردگھومتی ہے،جسے سائیکل چلانے کابیحد شوق ہوتاہے لیکن سعودی قانون اورمعاشرتی پابندیوں کے باعث وہ یہ معصوم خواہش پوری نہیں کرپاتی۔فلم میں سعودی خواتین کے مسائل کوموضوع بنایاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں