
منگل کو نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ان کے بھانجے اور عافیہ صدیقی کے بیٹے محمد احمد نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
یہ خوشخبری سناتے ہوئے فرط جذبات سے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں اور آواز بھرا گئی، اس موقع پر عافیہ صدیقی کے بیٹے احمد بھی موجود تھے۔ احمد کو تقریباً5 سال قبل پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا جب اس کی عمر 11 برس تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔