کشمیرفلسطین اوربرما میں عالمی اداروں کا کردار شرمناک ہے منور حسن

دہشتگردی کے خاتمے میں عالمی برادری کی دوغلی پالیسیاں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں.


July 17, 2013
میانمارمیں مسلمانوں کے قتل عام وحقوق کی پامالی پربرطانوی وزیراعظم کے بیان کی تعریف۔ فوٹو: فائل

KARACHI: امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے میانمارمیں مسلمانوں کے قتل عام اورانسانی حقوق کی پامالی پربرطانوی وزیراعظم کے بیان کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر، فلسطین اوراب برمامیں عالمی اداروں کا کردار شرمناک ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے مظلوم مسلمانوںکے حق میںآواز بلندکریں اورمسلمانوں کاقتل عام رکوانے کے لیے اپنا کردار اداکریں۔ میانمارمیں لاکھوںمسلمان انتہائی سنگین حالات سے دوچارہیں اورانھیں ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کرنے کے لیے حکومتی سرپرستی میں لامتناہی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔



بستیوں اور مساجدکو نذرآتش کرنے اور مکینوں سمیت مسلمانوں کے گھروںکو جلانے کے واقعات روزکا معمول ہیں۔ عالمی اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیارکر رکھی ہے اور امریکا سمیت انسانی حقوق کے عالمی چیمپئن مسلمانوں کے قتل عام پرچپ سادھے بیٹھے ہیں۔ عالمی امن کے قیام اوردہشت گردی کے خاتمے کی راہ میںعالمی برادری کادہرا معیاراور دوغلی پالیسیاںسب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |