ایران پاکستان سے بجلی کے بدلے گندم لینے پررضامندہ وگیا
ایران پاکستان سے 90 لاکھ ٹن گندم لے گا جس کے بدلے میں ایران پاکستان کو 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی بجلی فراہم کرے گا
ایران بجلی کے بدلے پاکستان سے گندم کے تبادلے پررضامند ہوگیا،پاکستان 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی بجلی لے کر 90 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا۔
ایران کے ڈپٹی وزیر توانائی محمد بہزادکے مطابق ایران پاکستان سے 90 لاکھ ٹن گندم لے گا جس کے بدلے میں ایران پاکستان کو 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی بجلی فراہم کرے گا۔محمد بہزادکا کہنا ہے کہ ایران پاکستان سے براہ راست تبادلے کی تجارت چاہتا ہے،ان کاکہنا تھاکہ وزارت صنعت وپیداوار نے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے،ادھرایرانی توانائی کمپنی تاوانیر نے کہاکہ اگر پاکستان نے اگست تک74میگاواٹ بجلی کی ادائیگی نہیں کی،تو فراہمی منقطع کردی جائے گی۔