عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آصف زرداری

ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بد دعا دیتا ہے، آصف علی زرداری


ویب ڈیسک January 17, 2019
ان سب کا مقابلہ ہم اکیلے ہی کرلیں گے، سابق صدر: فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کرلیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

بدین کے علاقے راہوکی میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام بہت با شعور ہیں، وہ اپنا حق سمجھتےہیں، آپ کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا، ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی لیکن ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتا ہے۔ ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے، زمین ختم ہوگئیں اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر بھی لے لیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ اتنا دیوارسے مت لگاؤ کہ عوام ہاتھ سے نکل جائے، یہ لوگ نا تو عوام سے آئیں ہیں اور نا ہی ان کا عوام میں جانے کا ارادہ ہے، عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ کبھی گمان میں بھی کوئی ورکر ان سے خوف نہ کھائے، ہم نے حکومت چلائی ہے ملک بھی چلایا ہے، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ڈالراوپرجا رہا ہے اورحکومت کو علم ہی نہیں، بجلی کا ایک پیسہ بڑھانے کے لئے مجھے میرا منسٹرفون کرتا تھا انہیں پتہ ہی نہیں، مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ بلوچستان سے معافی مانگو مگر میرے ضمیر نے کہا کہ معافی مانگ، ان کی جنگ صرف اٹھارویں ترمیم کے لئے ہے، اگرایکسیڈینٹل پرائم منسٹر بن گئے ہو تو سوچو اورسیکھو، سیکھنے میں وقت نہیں لگتا، یہ سب کس سے چھپانے کے لئے کیا جارہا ہے، قبراورہرانسانی ذات بھی پوچھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |