من پسند مینڈیٹ نہ ملنے پرسندھ سے بدلہ لیا جارہا ہے شرجیل میمن
اندرون سندھ دیہی علاقوں میں20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ وفاقی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ کی عوا م سے بدلہ لیا جارہا ہے کیونکہ سندھ سے حکمراں جماعت کواپنا من پسند مینڈیٹ حاصل نہیں ہوا ۔
صوبائی وزیر نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے دیہی علاقو ں میں 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ وفاقی ادارو ں کی ناکا می کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ جھوٹے دعوئوں سے عوام کو بہلایا نہیں جا سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ وفاق کاکا م بڑے بھائی کاکرداراداکرنا ہے جبکہ اس کے برعکس سندھ کے سا تھ سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جارہا ہے ، ہمیں گیس اور بجلی کا اتنا ہی حصہ دیا جائے جتنا الیکشن سے پہلے دیا جا رہا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کی گیس پرڈا کہ ڈالا جارہا ہے ایسا نہ ہوکہ سندھ حکومت بھی عوام کے شانہ بشانہ احتجاج پر مجبور ہوجائے ۔
انھوں نے کہاکہ فوری طور پر بجلی اور گیس کا واجب حصہ سندھ کودیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں لوڈشیڈنگ کے خلا ف پنجاب کے شہروں میں مظاہرے کیے تھے جبکہ وہ خود صوبائی حکومت میں شامل تھے اور آج جب پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام کو ستا رہا ہے تو شریف برادران کے بلند بانگ دعوے کہاں چلے گئے ؟ جب وہ ماضی میں اپنے خطابات کے جوہرصرف پیپلز پارٹی پر نکتہ چینی کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ آج شریف برادران کو لوڈشیڈنگ کے خلاف عملی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔