پرویزاشرف نے ترقیاتی اسکیموں کیلیے29 ارب جاری کیے

گیلانی نے 4سال میں113ارب کی منظوری دی،اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع


Numainda Express July 17, 2013
راجا پرویز اشرف سے ترقیاتی اسکیموں کیلیے فنڈز لینے والوں کی اکثریت پیپلز پارٹی، مسلم( ق) اور اتحادی جماعتوں سے ہے فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے متعلق اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئیں ۔

صوابدیدی فنڈز سے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرزکو 29 ارب ترقیاتی اسکیموں کی مد میں جاری کیے گئے ۔ راجا پرویز اشرف سے ترقیاتی اسکیموں کیلیے فنڈز لینے والوں کی اکثریت پیپلز پارٹی، مسلم( ق) اور اتحادی جماعتوں سے ہے ۔ اراکین اسمبلی اور سینیٹرزکو اربوں کے فنڈزکے اجرا کے363ہدایت نامے جاری کیے۔سابق وزیراعظم نے اپنے آبائی حلقے کی ترقیاتی اسکیموں کیلیے تقریباً 3 ارب روپے کی منظور ی دی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی کیلیے تقریباً 6 ارب روپے ترقیاتی اسکمیوں کی مد میں منظورکیے۔



6 ارب کے فنڈزکے اجرا کیلیے 149 ہدایت نامے جاری کرائے گئے۔صوابدیدی فنڈ سے غیر منتخب نمائندوں کو بھی ساڑھے 6 ارب ترقیاتی اسکیموں کی مد میں دیے گیے۔ غیر منتخب نمائندوںکے فنڈز کے اجرا کیلیے راجا پرویز اشرف نے44 ہدایت نامے جاری کرائے۔غیر منتخب نمائندوں میں یوسف رضا گیلانی نے 30 لاکھ روپے کے فنڈزکا اجراء کرایا۔دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بے نام افرادکو بھی صوابدیدی فنڈز جاری کیاگیا۔ بے نام افراد کو 12کروڑ80 لاکھ کے فنڈزکا اجراء کیا ۔ یو سف رضا گیلانی نے 4سال میں صوابدیدی فنڈزکی مد میں تقریباً 113ارب کی منظور ی دی ۔راجا پرویز اشرف نے بطور وزیر اعظم ایک سال سے کم عر صے میں ساڑھے42 ارب کے صوابدیدی فنڈز جاری کیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں