اپوزیشن اتحاد نے مشترکہ حکمت عملی کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے 3،3 جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے


ویب ڈیسک January 17, 2019
کمیٹی متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی طے کرے گی، فوٹو: فائل

فوجی عدالتوں سمیت اہم معاملات پر مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن اتحاد نے مختلف معاملات پر یکسوئی اور مشترکہ رائے کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ متحدہ اپوزیشن کی کمیٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کے ساتھ رابطہ کار کا کردار بھی ادا کرے گی۔

یہ پڑھیں: حکومت کے خلاف اپوزیشن متحد ؛ مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ

کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے 3،3 جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ کمیٹی میں (ن) لیگ کے شاہد خاقان عباسی ، رانا تنویر اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف، خورشید شاہ اور شیری رحمان شامل ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اختر مینگل اور ان کی پارٹی کو باضابطہ اپوزیشن میں آنے کی صورت میں نمائندگی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز اپوزیشن جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمت عملی بنانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے وسیع تر اتحاد قائم کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں