بجلی بحران مصنوعی تھاتواب ختم کیوں نہیں کیاجارہا خورشید شاہ

ن لیگ نے جوبویاوہی کاٹ رہی ہے، الیکشن کے دعوے ان کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں

شہبازشریف رئیسانی کی طرح صوبے کوچھوڑکروفاق کے امورانجام دے رہے ہیں،اپوزیشن لیڈر فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے طرز عمل سے لگ رہاہے کہ اس کی نظرمیں صرف ایک ہی صوبہ اہمیت کاحامل ہے۔

شہبازشریف ہروقت سائے کی طرح نوازشریف کے ساتھ ہونے سے لگتاہے اس مرتبہ شہبازشریف، اسلم رئیسانی کے نقش قدم پرچل رہے ہیں اوروہ پنجاب کو وقت دینے کے بجائے وفاقی حکومت کے امورسرانجام دے رہے ہیں میڈیامیں ممبئی اوربھارتی پارلیمنٹ پرحملوں کے حوالے سے بھارتی افسر کااہم بیان سامنے آنے کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران شہبازشریف نے جانتے ہوئے کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے میں وقت لگے گامحض ووٹوں کیلیے اس معاملے کواچھالتے رہے،بڑے صوبے کاوزیراعلی ہونے کے باوجودانھوں نے دھرنوں کی قیادت کرکے عوام کو پرتشدد احتجاج کی راہ دکھا ئی اورمینار پاکستان پرکیمپ لگا کر بیٹھ گئے،افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف اس سارے عمل میں شہبازشریف کو سپورٹ کرتے رہے۔




،ن لیگ نے جو بیح بویاتھا اب اس کی فصل کاٹ رہی ہے۔ایک بیان میں خورشیدشاہ نے کہاکہ دونوں بھائی اپنی الیکشن مہم کے دورا ن لوگوں کویہ بتاتے رہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بجلی کامصنوعی بحران پیداکرکے عوام کاجیناحرام کر رکھاہے،میاں بردران کی ان باتوںکا الیکشن میں تو فائدہ ہوگیا مگراب یہ ان کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے ،اگر بحران مصنوعی تھاتواب اسے فوری حل کیوں نہیںکیا جارہا؟ نوازشریف نے منگلا میں جس 84میگا واٹ کے نجی پاور منصوبے کاافتتاح کیاہے وہ توپیپلزپارٹی کے دورمیں شروع ہوا اور اس کی تکمیل میںنوازشریف حکومت کارتی بھربھی کردارنہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story