لائن لاسز اور بجلی چوری روکنا صوبوں کا کام ہے پرویز رشید

خیبرپختونخوااورسندھ حکومتوں کوبجلی چوری روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں ،میڈیا سے گفتگو


July 17, 2013
اپنی ناکامی وفاق پر ڈالنے سے صوبوں کی ذمے داریاں ختم نہیں جاتیں،وفاقی وزیراطلاعات و نشریات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ ہر بات کی وفاق پرذمے داری ڈالنا درست نہیں۔

لائن لاسز کم کرنااور بجلی کی چوری روکنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے ، خیبرپختونخوا اور سندھ حکومت بجلی چوری روکنے کے لیے خود عملی اقدامات کریں۔منگل کویہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنا اور لائن لائسزکم کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے وفاقی حکومت کی نہیں۔



اپنی ناکامی وفاق پر ڈال دینے سے صوبوں کی ذمے داریاں ختم نہیں جاتیں،صوبوں کو اپنے حصے کے کام تو کرنے ہی پڑیں گے، وفاق ہرسطح پر صوبوں کی ہرممکن مدد کرتاہے لیکن صوبے بھی وفاق کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |