پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین کا چارج چھوڑنے سے انکار

نگراں چیئرمین نے کہا ہے کہ میں اس صورت میںچارج چھوڑوں گا جب مجھے میری ماضی کی سیٹ بطورڈی جی ایڈمن پربحال کیاجائے

نگراں چیئرمین نے کہا ہے کہ میں اس صورت میںچارج چھوڑوں گا جب مجھے میری ماضی کی سیٹ بطورڈی جی ایڈمن پربحال کیاجائے ۔ فوٹو: فائل

پورٹ قاسم اتھارٹی کے نئے چیئرمین کے تقررپرسابق چیئرمین نے چارج چھوڑنے سے انکارکردیا، وزارت نے نئے چیئرمین کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی ۔


ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے نگراں حکومت میںتعینات کیے گئے چیئرمین بریگیڈیئر(ر) سعید احمدخان کوہٹاکر15جولائی کو ڈی ایم جی گریڈ 20 کے افسرآغاجان اخترکو نیاچیئرمین لگایا لیکن نگراں حکومت میںمقرر کیے گئے چیئرمین نے اعتراض کیاہے اورکہاہے کہ میں اس صورت میںچارج چھوڑوں گا جب مجھے میری ماضی کی سیٹ بطورڈی جی ایڈمن پربحال کیاجائے جبکہ وزارت کا کہنا ہے کہ جب بریگیڈیئرسعیدڈی جی ایڈمن تھے تو انھیں چیئرمین کی پیشکش کی گئی اوروہ ڈی جی کے عہدے سے دستبردارہو گئے لیکن اب جب انھیںہٹایاجارہاہے تو انھوں نے ماضی کے عہدے پراپنی بحالی کامطالبہ کردیاہے بلکہ عدالت سے حکم امتناعی لینے کے بعدڈی جی ایڈمن آفس میںزبردستی قبضہ بھی کرلیا۔

جس پرسیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ نے معاملے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کااظہار کیاہے اورعملہ کوہدایت کی ہے کہ ان کے کمرے کوتالالگادیاجائے، بریگیڈئیر(ر) سعید کونگران حکومت نے27مارچ 2013کو دوسال کے کنٹریکٹ پرچیئرمین کے عہدے پرلگایاتھا۔ وزارت نے نئے چیئرمین آغاجان اخترکو ہدایت کی ہے وہ ہرصورت آج بروزبدھ اپنے عہدے کاچارج سنبھال کرباقاعدہ کام شروع کردیںبصورت دیگرانضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس سلسلے میںجب بریگیڈئیر (ر) سعیداحمدسے ان کے موبائل نمبر0300-5531299 پررابطہ کیاگیااورکئی ایس ایم ایس پیغامات بھی بھیجے گئے لیکن انھوں نے بات کی اورنہ ہی کسی پیغام کاجواب دیا۔
Load Next Story