چیئرمین نیب کا تقرراسحق ڈار کا خورشید شاہ سے رابطہ

بھگوان داس کے تقررمیں قانونی پیچیدگیاں ہیں،وزیرخزانہ،خورشیدشاہ جلدوزیراعظم سے ملیں گے

بھگوان داس کے تقررمیں قانونی پیچیدگیاں ہیں،وزیرخزانہ،خورشیدشاہ جلدوزیراعظم سے ملیں گے ۔فوٹو: فائل

چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اپوزیشن لیڈر2سے 3روز میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

حکومت نے رانابھگوان داس کے نام پرقانونی پیچیدگیوں پر اپوزیشن کوآگاہ کردیا۔ خورشید شاہ نے کہاہے کہ صدارتی انتخابات کیلیے الیکٹورل کالج مکمل نہیں،قومی اور صوبائی اسمبلی کی 42نشستیں خالی ہیں صدارتی الیکشن سے قبل الیکٹورل کالج کو مکمل کرنا چاہیے۔




میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو وزیر خزانہ اسحق ڈار نے خورسید شاہ سے رابطہ کیا اورچیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کی،اسحق ڈار نے کہا کہ رانا بھگوان داس کے نام سے کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں،خورشید شاہ نے کہا کہ قانونی مسائل کے حل کیلیے مل کر راستہ نکالنا ہوگا۔
Load Next Story