وفاق پوری بجلی دےہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے پرویز خٹک

کالاباغ ڈیم نہ بھی بنے تورن آف ریورسے25ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکی جا سکتی ہے


Monitoring Desk July 17, 2013
کئی محکموں میں کرپشن کم ہوگئی،نظام ٹھیک کرینگے، ’ٹودی پوائنٹ‘ میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

BARCELONA: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے وفاق ہمیں پوری بجلی نہیں دیتا اور بدنام ہماری حکومت ہورہی ہے،وفاق ہمارے صوبے کی بجلی کی جتنی پیداوار ہے وہ ہمیں دے اورہمیں احتجاج پرمجبورنہ کرے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم وفاق سے فالتوبجلی نہیں مانگ رہے ہیں،عوامی خدمت ہمارا ایجنڈا ہے انھوں نے کہا ہمیں پوری بجلی دیں اور جبری لوڈ شیڈنگ نہ کریں ٹائم ٹیبل دیں کہ اتنے گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی پھرہم جانیں اورہمارے عوام۔پرویزخٹک نے کہاکہ کالا باغ ڈیم نہ بھی بنے تورن آف ریورسے25 ہزار میگاواٹ بجلی پیداکی جاسکتی ہے۔



انھوں نے کہاکہ کریشن کے خاتمے کیلیے کام شروع کر دیانظام ٹھیک کرینگے،کئی محکموں میںکرپشن کی شکایات کم ہوگئی ہیں۔ وزارت اعلیٰ کے ساتھ پارٹی عہدہ رکھنے کے بارے میں انھوں نے کہاکہ صرف چار پانچ لوگ دوعہدے رکھنے کی مخالفت کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت نے جب بھی دہشتگردی کے بارے میں اے پی سی بلوائی تووہ پوری تیاری سے اس میںجائیں گے ،ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں