الینا سویٹولینا نے گیل مونفلزکے ساتھ رومانس کا اعتراف کر لیا

یہ حقیقت ہے کہ ہم دونوں یہاں پرکھیلنے کیلیے موجود مگر ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ بھی کررہے ہیں۔


AFP January 18, 2019
یہ حقیقت ہے کہ ہم دونوں یہاں پرکھیلنے کیلیے موجود مگر ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ بھی کررہے ہیں۔

آسٹریلین اوپن کے دوران الینا سویٹولینا اور گیل مونفلز ٹینس کھیلنے کے ساتھ رومانس میں بھی مصروف ہیں۔

یوکرین کی 6 سیڈ الینا نے گیل کے ساتھ ڈیٹنگ کا اعتراف کیا ہے، وہ انھیں دوسرے رائونڈ کے میچ میں سپورٹ کرنے کیلیے خود الینا کے پلیئر باکس میں موجود تھے، الینا نے کہاکہ مجھ سے اس بارے میں آن کورٹ انٹرویو میں بھی پوچھا گیا جس کی میں توقع نہیں کررہی تھی، یہ حقیقت ہے کہ ہم دونوں یہاں پرکھیلنے کیلیے موجود مگر ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ بھی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔