حکومت ہزارہ برادری کا قتل عام رکوائےعمران خان

شرپسند عناصر ملک میں بدامنی کو فروغ دے کر پاکستانیوں کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں


July 17, 2013
کوئٹہ کے واقعات ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف، ٹوئٹر پر پیغام۔ فوٹو: فائل

ST JOHN’S: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم جانوں کا قتل ملک میں بدامنی اورعالمی سطح پر بدنامی کاباعث بن رہا ہے۔

صوبائی و وفاقی حکومت یہ قتل عام رکوانے کیلیے سخت اقدامات کرے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ شرپسند عناصر ملک میں بدامنی کوفروغ دے کر پاکستانیوں کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں۔



تحریک انصاف تمام پاکستانیوں کو متحد کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے ساتھ پاکستانیوں کو ایک قوم بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں