قائمہ کمیٹی دفاع آج ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کاجائزہ لیگی

کسی حکومتی اہلکار کو نہیں بلایا، رپورٹ افشا کرنیوالے نے عظیم خدمت کی، مشاہد حسین


این این آئی July 17, 2013
کسی حکومتی اہلکار کو نہیں بلایا، رپورٹ افشا کرنیوالے نے عظیم خدمت کی، مشاہد حسین فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس (آج) بدھ کوہوگا جس میں ایبٹ آباد کمیشن رپوٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرمشاہد حسین نے نجی ٹی وی کوبتایاکہ کسی حکومتی اہلکار یاسیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں سے کسی کواس اِن کیمرہ اجلاس میںشرکت کی دعوت نہیںدی۔ اس معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کمیٹی اراکین پہلے لیک ہونیوالی رپورٹ کے مندرجات پراندرونی طورپرخودبحث کرینگے اورمعاملے کو مزید آگے بڑھنے کیلیے اتفاق رائے پیداکرنیکی کوشش کرینگے۔



انھوں نے کہاکہ حکومت کوسرکاری طور پر اس رپورٹ کوجاری کردینا چاہیے، اس طرح اس نام نہادتنازعے کاخاتمہ ہو جائیگا۔ میرے لئے یہ لیک رپورٹ نہیںہے بلکہ رہنمارپورٹ ہے، جس کسی نے اسکو میڈیا کے حوالے کیااس نے عوام کی عظیم خدمت کی،اس رپورٹ نے قوم کے سامنے سچ پیش کردیا۔ مشاہد حسین نے کہاکہ جس طرح وہ ایڈورڈ اسنوڈن کے پرجوش حامی ہیںکہ جس نے امریکا کی خفیہ الیکٹرانک نگرانی کے عمل کاانکشاف کیا، اسی طرح اس فردکی بھی تعریف کی جانی چاہیے کہ جس نے ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ لیک کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |