کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
تینوں درخواستوں پر فیصلہ 23 جنوری کو سنایا جائے گا
کرنسی اسمگلنگ کیس میں معروف ماڈل ایان علی کی 3 مختلف درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے معروف ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، اس دوران کسٹم پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزمہ دانستہ طور پر غیر حاضر ہے لہذا اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے، ملزمہ 2 سال ایک ماہ سے غیر حاضر ہے، ضمانتیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وکیل صفائی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں تو ملزمہ عدالت آجائے گی۔
سماعت کے دوران ایان علی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست، مستقل حاضری سے معافی اور ایک جرم میں 2 ٹرائل کے خلاف درخواست پر بھی بحث مکمل کرلی گی جس کے بعد عدالت نے تینوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 23 جنوری کو سنایا جائے گا۔