
حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے اپنی فلم ''زیرو'' کی ناکامی پر کھل کر بات کی اور کہا کہ اگرمیری زندگی میں چیلنجزنہ ہوتے تو میں کبھی اس مقام پرنہیں پہنچ پاتا جہاں آج ہوں۔ آج جب میں 25 سال پیچھے دیکھتاہوں تو محسوس ہوتا ہے یہ سفر اتنا بھی آسان نہ تھا۔
شاہ رخ خان نے ''زیرو'' سے قبل اپنی فلم ''فین'' کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا فلم ''فین'' کی ناکامی نے مجھے اداس کردیا تھا لیکن میں نے اس ناکامی کو کبھی خود پر حاوی ہونے نہیں دیا بلکہ اس ناکامی کے بعد میں نے اپنا بہترین کام پیش کرنے کا عزم کیا۔
کنگ خان نے 2011 میں ریلیز ہوئی فلم ''را ون'' کے بارے میں کہا جب ''را ون'' شائقین کے معیار پر پوری نہیں اتری تو لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ میں ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس) والی فلمیں بنانا بند کردوں گا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، ''راون'' کے بعد ''فین'' اور''زیرو'' بنائیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا کنگ کہا جاتا ہے تاہم ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ''زیرو'' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن فلم کی ناکامی نے بھی شاہ رخ خان کے حوصلوں کو پست نہیں کیا ہے وہ ابھی بہترین فلمیں کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔