
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کا علاقہ اورنگی ٹاؤن گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اُٹھا، بہار کالونی کی پہاڑی پر ایک بیٹھک میں ملزموں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عدنان عرف راجو ، امتیاز اور ندیم کے نام سے ہوئی، امتیاز اور عدنان کے بھائی اشتیاق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدنان چھوٹا بھائی تھا جس کی 6 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رہائشی علاقے میں ایک بیٹھک پر پیش آیا جو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شراب کی خالی بوتلیں اور ڈسپوزل گلاس برآمد کر لیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔