محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ میں پہلی خاتون پولیس آفیسر تعینات

حمیدہ بانو 1996 میں کے پی پولیس میں بطور اے ایس آئی کمیشن پر بھرتی ہوئیں

گریڈ 17کی پولیس آفیسرحمیدہ بانوکو سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ میں ڈی ایس پی تعینات کر دیا گیا۔فوٹو نمائندہ ایکسپریس

خیبر پختونخواہ پولیس نے محکمہ انسداد دہشت گردی میں پہلی خاتون آفیسر کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گریڈ 17کی پولیس آفیسرحمیدہ بانوکو سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ میں ڈی ایس پی تعینات کر دیا گیا۔

حمیدہ بانو 1996 میں کے پی پولیس میں بطور اے ایس آئی کمیشن پر بھرتی ہوئیں تھیں جبکہ سال 2015 میں ترقی پاکر سینٹرل پولیس آفس میں بطور ڈی ایس پی آپریشن تعینات ہوئیں جبکہ گزشتہ 2 سالوں سے وہ ٹریفک پولیس پشاور میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔


حمیدہ بانو خیبر پختونخواہ کی پہلی خاتون آفیسر ہوں گی جنھیں سی ٹی ڈی میں بطور ڈی ایس پی تعینات کیا گیا ہےانہوں نے محکمہ انسداد دہشت گردی میں اپنی تعیناتی کو بطور چیلنج قبول کیا ہے اور سی ٹی ڈی میں بطور خاتون پولیس آفیسر تعیناتی کو اعزاز قرار دیا ہےجبکہ گریڈ 17 کی ڈی ایس پی ٹریفک پشاور عصمت آرا کو بھی پہلی مرتبہ ڈی ایس پی اسپیشل برانچ خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا۔

بطور ڈی ایس پی ان کی یہ پہلی پوسٹنگ ہوگی اسی طرح آئی جی خیبر پختونخواہ نے ڈی ایس پی رو ضیہ الطاف کو ڈی ایس پی ایلیٹ فورس خیبرپختو ا تعینات کر دیا وہ بھی ایلیٹ فورس میں بطور ڈی ایس پی صوبے کی پہلی خاتون آفیسر ہوں گی اس سے قبل وہ بطور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی ٹریفک پشاور تعینات ہو چکی ہیں۔
Load Next Story